یومیہ 2ہزار ہنرمند پاکستانیوں کے بہتر روزگار کیلئے ملک سے باہر جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
سرکاری اعدادوشمارکے مطابق پچھلے پانچ سال میں ساڑھے 35 لاکھ ہنرمند پاکستانی ملک سے باہر گئے ہیں،پانچ سال میں ساڑھے 13 ہزار ڈاکٹرز روزگار کیلئے ملک سے باہر گئے۔
جوڈیشل کمیشن کے قیام کے بغیر چوتھی مذاکراتی نشست میں نہیں بیٹھیں گے،پی ٹی آئی کا اعلان
ساڑھے 43 ہزار طب سے جڑے افراد بیرون ملک روزگار کیلئےگئے،اس کے علاوہ پچھلے پانچ سال میں 238 پائلٹ بیرون ملک نوکری کیلئے گئے۔
بتیس ہزار سے زائد پروفیشنل انجینئرز ملک سے باہر گئے،پانچ سال میں چوبیس ہزار اکائونٹنٹس نے روزگار کیلئے بیرون ملک سفر کیا۔
یوٹیلیٹی سٹورز کھلے ہیں، ترجمان :بندش کی تردید
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق دس لاکھ لیبر کلاس روزگار کیلئے بیرون ملک گئی،دس لاکھ ڈرائیور روزگار کیلئے بیرون ملک گئےْ
چھ لاکھ جنرل مزدور روزگار کیلئے بیرون ملک گئے،اس کے علاوہ پانچ لاکھ ہیرکٹر اور سیکورٹی گارڈ روزگار کیلیے باہر گئے۔
