ملک کے بیشترعلاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے، مختلف مقامات سے موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا، بہاولنگراور گردونواح میں حد نگاہ صفر ہوگئی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مختلف مقامات پرشدید دھند کے باعث موٹروےایم 2 کولاہورسے کوٹ مومن تک ہیوی ٹریفک اورموٹروےایم 3 کوفیض پورسے درکھانہ تک تمام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔
شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم، لاہور اسلام آبادموٹروے ایم2 مکمل بند
ملک کے بیشترعلاقے میں شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 4 کوملتان سے پنڈی بھٹیاں تک اور موٹروے ایم 5 کو ملتان سے روہڑی تک تمام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔
موٹرویزکوعوام کی حفاظت اورمحفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات سفر کریں، معلومات اورمدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، ڈرائیورز فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔
