پنجاب کے بیشترعلاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے، حد نگاہ انتہائی کم، مختلف مقامات سے موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مختلف مقامات پرشدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 لاہور اسلام آباد مکمل بند، اورموٹروے ایم 3 لاہور سے ملتان تک تمام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔
موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک،موٹروے ایم 5 ملتان سے ترنڈہ محمد پناہ تک اور موٹروے ایم 11 کو لاہورسے سیالکوٹ تک شدید دھند کے باعث تمام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔
شدید دھند برقرار، حد نگاہ انتہائی کم، کئی مقامات سے موٹرویز بند
قومی شاہراہ پرٹھوکرنیازبیگ، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولنگر اور گردونواح دنیاپوراورمضافات میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم، ٹریفک کی روانی متاثر، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
موٹرویزکوعوام کی حفاظت اورمحفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات سفر کریں، معلومات اورمدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، ڈرائیورز فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔
