بھارتی بالر جسپریت بمرا نے اپنے مکمل بیڈ ریسٹ پر جانے اور چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہونے کی تمام خبروں کو مسترد کردیا ہے۔
مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے بمرا نے ان خبروں کو فیک نیوز قرار دیا،کرکٹر نے لکھا’’ مجھے معلوم ہے کہ جعلی خبر پھیلانا کتنا آسان ہے لیکن واقعی اس خبر نے تو مجھے ہنسا دیا‘‘۔
جی ایچ کیو حملہ کیس،عمران خان کی بریت کی درخواست دائر
ساتھ ہی بھارتی بولر نے ہنسنے والے متعدد ایموجیز کا بھی استعمال کیا۔
قبل ازیں بھارتی میڈیا نے یہ رپورٹس دی تھیں کہ آسٹریلیا کے خلاف 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے جسپریت بمرا کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے ہیں۔
پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان
جسپریت بمرا تکلیف کے باعث بیڈ ریسٹ پر چلے گئے ہیں، فاسٹ بولر کرکٹ میں واپسی کےلیے جلد بازی نہیں کریں گے،جسپریت بمرا کی کمر کی تکلیف سے متعلق رپورٹس حوصلہ افزا نہیں ہیں، وہ بورڈر، گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔