وفاقی حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کیلئے بجلی 45 فیصد سستی کرنے کا اعلان کر دیا۔
وزیر توانائی اویس لغاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، الیکٹرک گاڑیوں کی عوام تک رسائی کے لیے چارجنگ اسٹیشنز کے قواعد و ضوابط بنا لیے ہیں۔
گردشی قرضہ12ارب روپے کم ہو کر 2381ارب روپے ہوگیا،اویس لغاری
اویس لغاری نے کہا کہ چارجنگ اسٹیشنز کا ٹیرف 71 روپے 10 پیسے کم کر کے 39 روپے 70 پیسے کر رہے ہیں، چارجنگ اسٹینشز کا این او سی 15 دنوں میں جاری کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر محلے میں چارجنگ اسٹیشن ہو گا، ای پورٹل کے ذریعے اس حوالے سے اجازت دی جائے گی ، اس کاروبار کو شروع کرنے کیلئے 18 سے 20 لاکھ روپے اور ڈیڑھ کروڑ تک سرمایہ لگے گا۔
اگلی گرمیوں سے قبل بجلی مزید سستی کریں گے، اویس لغاری
انہوں نے مزید کہا کہ سال 2023 کے 5 ماہ جولائی سے نومبر کے مقابلے سال 2024 میں گردشی قرضے میں کمی آئی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے سال 2023 کے ان مہینوں کے دوران 223 ارب کا نقصان کیا جو 2024 کے مذکورہ مہینوں میں 170 ارب سے بڑھنے نہیں دیا۔
وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ اگلے چند ماہ میں پاکستان خطے میں سستی ترین بجلی فراہم کرنے والا ملک بن جائے گا۔
