پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 سے 6 روپے تک اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

16 جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے تین روپے سے ساڑھے چھ روپے تک اضافے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3.53 روپے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3.66 روپے فی لٹر اضافہ ہو سکتاہے۔

2023-24 :پاکستان کی سارک ممالک کیساتھ تجارت کی تفصیلات سینیٹ میں پیش

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بدولت پاکستان میں بھی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے، چین اور بھارت کو تیل کی برآمدات پر پابندیوں کے تناظر میں خام تیل کی قیمت 81 ڈالر فی بیرل سے بڑھ گئی ہے۔

یہ قیمت اگست 2024ء کے بعد سب سے زیادہ ہے، دوسری جانب مٹی کے تیل کی قیمت فی لٹر 4.98 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت فی لٹر 6.20 روپے کرنے پر کام کیا گیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی مشاورت اور وزیراعظم کی منظوری کے بعد ہی کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp