پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ، انڈیکس نے تاریخ میں پہلی بار 87 ہزار کی حد عبور کر لی جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر بھی سستا ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 646 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس تاریخ کی تاریخ کی نئی بلند ترین 87 ہزار 113 کی سطح پر پہنچ گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باوجود 49 فیصد شیئرز کی قیمتیں گر گئیں
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر بھی سستا ہوا ہے ، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 70 پیسے ہو گئی ہے۔
