درہ آدم خیل میں بارش نے تباہی مچا دی ، گھر میں سیلابی پانی داخل ہونے سے 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔
واقعہ درہ آدم خیل پرانا بازید خیل میں پیش آیا ، بارش کا پانی گھر کے تہہ خانے میں داخل ہوا جس نے 10 زندگیاں نگل لیں۔ ریلہ آنے سے ایک پانچ سالہ بچی لاپتہ ہو گئی تھی جس کی بعد میں لاش نکال لی گئی۔
افغان صوبے ننگرہار میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی ، 62 افراد جاں بحق ، سینکڑوں مکانات تباہ
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد گھرکے تہہ خانے میں سو رہے تھے کہ پانی داخل ہونے سے ہلاکتیں ہوئیں ، جاں بحق ہونے والوں میں 6 بچے، 3 خواتین اور 2 مردشامل ہیں۔
دوسری جانب راولپنڈی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے نیچے تلے دب کر ماں بیٹی جان کی بازی ہار گئیں۔ صوابی میں ندی ،نالوں میں طغیانی آنے سے مختلف حادثات میں 3 افراد چل بسے۔
برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی ، سینکڑوں افراد ہلاک ، لاکھوں بے گھر
موسلادھار بارش کے باعث سڑکوں اور گلیوں میں پانی ہی پانی جمع ہو گیا، بارش کے باعث کچے مکانات گر گئے جبکہ بجلی کے متعدد فیڈر ٹرپ کرنے سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔
