ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

ڈرائیونگ لائسنس Driving License

حکومت پنجاب نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے صارفین کی بڑی مشکل حل کر دی، آن لائن لائسنس کاحصول ممکن ہو گیا۔ اب شہری آن لائن لائسنس بنوانے کی سروسز سے مستفید ہو سکیں گے۔

اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر(سی ٹی او) لاہورعمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ آن لائن سروسز شہریوں کیلئےآسانی کی ایک کوشش ہے جس کے ذریعے سے شہری گھر بیٹھے اپنا فریش لرنر پرمٹ، رینول لرنر پرمٹ حاصل کر سکیں گے اور گمشدہ لائسنس اور لائسنس کی تجدید کروا سکتے ہیں،اس کے علاوہ شہری گھر بیٹھے اپنے انٹرنیشنل لائسنس کی تجدید بھی آسانی کیساتھ کروا سکتے ہیں۔

پی ٹی آئی میں بانی کی اہلیہ اور بہن سمیت 6 یا 7 گروپس ہیں، فیصل واوڈا کا دعوی

انہوں نے کہا کہ عوام پنجاب پولیس ایپ کےذریعےبھی اب لرنرلائسنس بنو سکتے ہیں ، صوبے میں 737پولیس سٹیشنز، فرنٹ ڈیسک،پٹرولنگ پوسٹوں پربھی سہولت متعارف کرائی گئی ہے،  سی ٹی او نے بتایا کہ شہریوں کی خدمت مراکز پر بے حد رش کی وجہ سے آن لائن سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں