بَس نکل گئی، تسکین احمد سوتے رہ گئے، بھارت بنگلہ دیش ورلڈکپ میچ کا عجیب واقعہ

تسکین احمد

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تسکین احمد نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران وقت پر اسٹیڈیم نہ پہنچنے پر معافی مانگ لی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے نویں ایڈیشن میں 22 جون کو بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان سُپر ایٹ مرحلے کا میچ کھیلا گیا۔ بھارت نے اس میچ میں بنگلہ دیش کو باآسانی 50 رنز سے شکست دی۔

ڈیو ڈ ملر کا کیچ پکڑتے وقت پاؤں رسی کو نہیں چھوئے تھے، سوریا کمار یادیو

اسپورٹس سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ ‘کرک انفو’ کے مطابق میچ سے قبل بنگلہ دیشی فاسٹ باؤلر تسکین احمد اسٹیڈیم جانے والی بس میں سوار نہ ہوسکے۔ تاخیر سے پہنچنے پر وہ پلیئنگ الیون کا حصہ بھی نہ بن سکے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ کے ایک آفیشل کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف سپر 8  میچ سے قبل تسکین اپنے کمرے میں سوتے رہے۔ وہ بروقت ٹیم بس میں سوار نہیں ہوسکے، جس کی وجہ سے ٹیم صرف 2 فاسٹ باؤلرز کے ساتھ میدان میں اتری۔

اس حوالے سے خود تسکین احمد نے اپنے ایک بیان میں وضاحت کی کہ ‘تاخیر ہوئی لیکن میں ٹاس سے 40 منٹ پہلے گراؤنڈ پہنچ گیا تھا۔ ایسا نہیں ہے کہ دیر سے آنے کی وجہ سے مجھے نہیں کھلایا گیا بلکہ میں اس میچ میں پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں تھا۔’

آئی سی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، روہت شرما سمیت 6 بھارتی کھلاڑی شامل

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر نظم الحسن نے بورڈ میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے دیکھا کہ تسکین الیون میں نہیں ہے، تو میں نے ٹیم منیجر کو فون کیا جس نے مجھے بتایا کہ تسکین ٹیم کی بس سے چھوٹ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں