کراچی، سرد خانوں میں 3 روز میں 300 لاشیں لائی گئیں، سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن

کراچی

روشنیوں کے شہر کراچی میں حالیہ ہیٹ اسٹروک کے نتیجے ایدھی فاؤنڈیشن میں 3 روز کے اندر 300 لاشیں لائی گئیں۔

سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی کے مطابق گرمی کی حالیہ لہر کے دوران سرد خانوں پر بھی دباؤ بڑھ گیا ہے۔ 3 روز میں 300 افراد کی میتیں ایدھی فاؤنڈیشن کے 3 سرد خانوں میں لائی گئی ہیں۔

بھارت میں شدید گرمی،93 افراد ہلاک

فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے سہراب گوٹھ، کورنگی اور میٹھادر میں 3 سرد خانے قائم ہیں۔ گزشتہ 5 روز کے دوران 423 افراد کی میتیں غسل اور کفن کے لیے لائی گئیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عام دنوں کے مقابلے میں حالیہ دنوں میں میتوں کی تعداد دگنی ہو گئی ہے۔ زیادہ تر لائی جانے والی میتیں ورثاء کے ساتھ تھیں، نامعلوم میتیں کم تھیں۔


متعلقہ خبریں