بھارت میں شدید گرمی،93 افراد ہلاک

India Weather

نئی دہلی: بھارت میں گرمی کی شدید لہر کے باعث 93 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دارالحکومت نئی دہلی میں 6 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں ہیٹ اسٹروک سے 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ اتر پردیش میں گرمی کی لہر جان لیوا ثابت ہوئی جس کے باعث 81 افراد ہلاک ہوگئے۔

ہیٹ اسٹروک کا شکار مریضوں میں خواتین سمیت معمر افراد کی زیادہ تعداد ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس میں پرتشدد احتجاجی مظاہرہ، 9 افراد ہلاک

دوسری جانب ریاست آسام میں شدید بارشیں اور سیلاب نے تباہی مچا دی۔ 108 دیہات زیر آب آگئے۔ مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 37 تک پہنچ گئی جبکہ 4لاکھ افراد متاثر ہوئے۔

آسام میں 1300 ایکڑ سے زائد رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔ سیلاب کے باعث 5000 سے زائد لوگوں کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں