اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے جس سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی کا موسم آج گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔
دوسری طرف خیبرپختونخوا میں صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ اسی طرح چترال، سوات، دیر، بالاکوٹ، مانسہرہ، کوہستان اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
