ایوان میں نازیبا الفاظ کا استعمال, ممبر قومی اسمبلی ثنااللہ مستی خیل کی رکنیت معطل


اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایوان میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر ممبر قومی اسمبلی ثنااللہ مستی خیل کی رواں اجلاس کے لیے رکنیت معطل کردی۔

ثناء اللّٰہ مستی خیل کو موجودہ بجٹ سیشن کیلئے معطل کیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے ثناء اللّٰہ مستی کی معطلی کی قرارداد پیش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس الفاظ نہیں کہ اس واقعے کی کیسے مذمت کروں۔

الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ارکان کی رکنیت معطل کردی

یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے رکن اسمبلی ثناء اللّٰہ مستی خیل کے قابل اعتراض بیان پر ہنگامہ ہوگیا تھا، ثناء اللّٰہ مستی خیل نے خواجہ آصف کو مخاطب کرکے نازیبا الفاظ ادا کیے۔

حکومتی خواتین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ ثناء اللّٰہ مستی خیل کو مکمل سیشن کے لیے معطل کیا جائے۔


متعلقہ خبریں