شدید گرمی کے باعث رمی کی رسومات معطل ، عازمین کو خیموں میں رہنے کی ہدایت

رمی رسومات

سعودی عرب میں شدید گرمی کی وجہ سے رمی کی رسومات دن کے اوقات کے بجائے شام میں ادا کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، وہاں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حراست 44 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مناسک حج کی ادائیگی ، لاکھوں مسلمانوں نے بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں

شدید گرمی کے پیش نظر سعودی حکومت نے رمی کی رسومات کو دن کے اوقات کار کے بجائے شام میں ادا کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عازمین شام 4 بجے کے بعد رمی کی رسومات ادا کریں۔

ایک حکومتی ترجمان نے بتایا ہے کہ انتہائی گرم موسم کی وجہ سے عازمین  4 بجے سے پہلے تک منیٰ میں اپنے خیموں میں ہی موجود رہیں، فیصلے میں حاجیوں کی حفاظت کو ترجیح دی گئی ہے۔

سعودی عرب میں شدید گرمی ، اردن اور ایران کے 19 عازمین جاں بحق

واضح رہے کہ سعودی عرب میں شدید گرمی اور درجہ حرارت میں اضافے کے سبب حج کے دوران 19 عازمین زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، مناسک حج کی ادائیگی کے دوران ہیٹ سٹروک سے مرنے والوں میں 14 اردنی اور 5 ایرانی شہری شامل ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں