عماد وسیم ورلڈ کپ کے پہلے میچ سے آؤٹ

عماد وسیم imad wasim

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی عماد وسیم ورلڈ کپ کے پہلے میچ سے آؤٹ ہو گئے۔

آل راؤنڈر کی عدم دستیابی کی تصدیق کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ عماد وسیم سائیڈ اسٹرین کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ پہلا میچ نہیں کھیل پائیں گے۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ عماد وسیم پہلا میچ نہیں کھیلیں گے مگر پرامید ہیں کہ وہ پاکستانی ٹیم کے بقیہ میچز میں دستیاب ہوں گے۔

بابر اعظم نےکپتانی نہیں مانگی، دوبارہ کپتان کرکٹ بورڈ نے بنایا،امام الحق

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہمارے کچھ کھلاڑی یہاں کھیل چکے ہیں جس کا فائدہ ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ امید ہے یہاں کی کنڈیشنز شاداب کو مدد فراہم کریں گی۔

کوشش کریں گے کہ ماضی کی غلطیوں کو نہ دہرائیں، بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میرا ایک ہی ہدف ہے، ورلڈ کپ جیتنا۔

واضح رہے کہ پاکستان اپنا پہلا میچ امریکا کے خلاف 6 جون کوکھیلے گا، امریکہ کی ٹیم اپنے پہلے میچ میں کینیڈا کو شکست دے چکی ہے۔


متعلقہ خبریں