میرپورخاص کے گندے پانی میں پولیو وائرس ہونیکا انکشاف ہوا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق 2 اپریل کو میر پور خاص سے لیا گیا نمونہ نیشنل انسٹیٹیوٹ اسلام آباد بھیجا گیا تھا، سیمپل رنگ روڈ پر پران نامی نکاسی آب نالے سے لیا گیا تھا۔محکمہ صحت نے بتایا کہ اس سال ضلع میر پور خاص میں پولیو وائرس کا پہلا مثبت نمونہ سامنے آیا ہے۔
ہم پری اینٹی بائیوٹک دور میں واپس جارہے ہیں، ماہرین
اس حوالے سے ڈی ایچ او ڈاکٹر جے رام نے کہا کہ ضلع پولیو سے پاک ہے، پولیو سیمتعلق ماحولیاتی معائنہ چلتا رہتا ہے، وائرس کراچی میں ملنے والے نمونے سے ملتا جلتا ہے۔
