بالی ووڈ اداکارہ اور موجودہ مصنفہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنے ایک حالیہ کالم میں لکھا کہ ان پر داؤد ابراہیم کی پارٹیوں میں پرفارم کرنے کے الزامات لگاتے جاتے رہے۔
پوسٹل سروس کی تاخیر،صرحا اصغر کا عید کا جوڑا عید کے بعد پہنچا
بھارت کے ایک معروف روزنامے میں شائع کالم میں انہوں نے اپنے اوپر لگنے والے ایک پرانے الزام کا تذکرہ پرمزاح انداز میں کیا، جس میں مبینہ طور پر انہوں نے داؤد ابراہیم کے لیے مختلف گانوں پر مبنی ایک مکس گانا گایا۔
یاد رہے کہ 2010 میں انکے شوہر اور بالی ووڈ کے معروف ایکشن ہیرو اکشے کمار نے اپنی اہلیہ پر لگنے والے اس الزام کی تردید کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ٹوئنکل کھنہ نے داؤد ابراہیم کی جانب سے دبئی میں منعقد کی جانے والی پارٹی میں شرکت کی تھی۔
میرا نے بازو فریکچر کی وجہ بتا دی
تاہم اب ٹوئنکل نے اپنے کالم میں لکھا کہ ہم پہلے ہی اس قسم کی توڑ مروڑ کر یا ساز باز پر مبنی نیوز اسٹوریز دیکھتے رہے ہیں اور اس میں جعلی تصاویر کا استعمال کیا جاتا ہے۔
