پاکستان کو کامیاب سفارتکاری کا ایک اور ثمر مل گیا ، ناروے نے پاکستان کو نیشنل تھریٹ اسیسمنٹ کی لسٹ سے نکال دیا۔
لسٹ سے نکالنے کا اعلان ناروے کی پولیس سکیورٹی سروس کی تازہ ترین رپورٹ میں کیا گیا ، جو ناروے کی مقامی انٹیلی جنس اور سکیورٹی سروس نے جاری کی ہے۔
کالعدم تنظیم کی جانب سے تھریٹ الرٹ، گلگلت بلتستان میں سکیورٹی سخت
گزشتہ کئی سال سے پاکستان اور بعض دیگر ممالک کو اس فہرست میں شامل کیا جا رہا تھا،لسٹ میں پاکستان کا نام ہونے کی وجہ سے پاکستانی طلباء اور ریسرچرز کو کافی مشکلات پیش آ رہی تھیں۔
یاد رہے اس لسٹ کی وجہ سے بھارتی میڈیا بھی پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا جاری رکھے ہوئے تھا، لیکن کامیاب سفارت کاری کے بعد پاکستان کا نام اب تھریٹ اسیسمنٹ میں نہیں ہے، اس سے پاکستان کا تشخص بہتر ہو گا اور پاکستانی طلباء کو تعلیم کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔
