اسلام آباد کی مقامی عدالت نے10سال بعدسابق چیف جسٹس افتخارچودھری کےہتک عزت کیس کافیصلہ سناتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی پر 20 ارب روپے ہرجانہ کا دعویٰ خارج کر دیا۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کیا دعویٰ خارج کر دیا، 2013انتخابی دھاندلی الزامات پر جنوری 2015 میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف دعویٰ دائر کیا گیا تھا دعویٰ میں کہا گیا تھا سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے عدلیہ کیخلاف من گھڑت الزامات لگائے۔
پولٹری ایسوسی ایشن کا مرغی کے گوشت میں 25 روپے فی کلو کمی کا اعلان
اس حوالے سے ایڈیشنل سیشن جج حسینہ ثقلین نے6صفحات پر مشتمل تفصیلی جاری کر دیا۔ عدالت نےجاری فیصلے میں کہا کہ دعویٰ کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے توہین آمیز الفاظ استعمال کئے ،ہتک عزت کا دعوی ٰ6 ماہ 24 دن بعد 20 جنوری 2015 کو دائر ہوا تھا۔
عدالت کا کہنا تھا کہ 2002کے قانون کے مطابق6 ماہ کے اندر دعویْ دائر کرنا ضروری ہے، قانونی طور پر توہین آمیز بیان کے6 ماہ کے دوران دعوی ٰدائر نہیں ہوا۔ اس بنیاد پر سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کا دعویٰ خارج کیا جاتا ہے۔
