محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار رہے گی، پنجاب اورخیبر پختونخوا کے مختلف میدانی علاقوں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
بالائی سندھ کے مختلف علاقوں میں رات کو دھند رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد، مری، گلیات اور گر دو نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
بہاولپور، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان اور حافظ آباد میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 06جبکہ زیادہ سے زیادہ 14سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 90فیصد رہا۔
لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 203 رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں پو لو گراؤنڈ میں 247،یو ایس قونصلیٹ 418،سید مراتب علی روڈ248،سی ای آر پی آفس221،ڈی ایچ اے فیز 8میں 284،،پاکستان انجینئرنگ سروسز 210اور شاہراہِ قائد اعظم پر310ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب حکومت پنجاب کی ہدایات پر برفباری کا سیزن شروع ہوتے ہی مری انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہوگئے۔
مری انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق برفباری کا سیزن شروع ہوتے ہی مری انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ اداروں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق محکمہ ہائی وے نے بھی برفباری سے نمٹنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں،شاہراہوں سے برف کی صفائی کے لئے 16مشینیں موجود ہیں۔
بیان کے مطابق برف کی صفائی کیلئے کیمیکل اورنمک کے چھڑکاؤ کی گاڑیاں اوراسٹاف بھرتی کرلیاگیا،برف صاف کرنے والی گاڑیوں کو فسلیٹیشن سینٹرز پہنچا دیا گیا ہے۔
