پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) ٹھٹھہ کے رہنما رسول بخش جاکھرو نے نوازلیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا.
ن لیگ میں شمولیت اختیا رکرنے والے رسول بخش جاکھرو قومی اسمبلی کے حلقے این اے 225 ٹھٹھہ اور پی ایس 75 ٹھٹھہ سے ن لیگ کے امیدوار ہونگے۔
پی پی رہنما رسول بخش جاکھرو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ن لیگ سندھ کے صدر بشیرمیمن سے ملاقات کی اور ن لیگ میں باضابطہ شمولیت کااعلان کیا۔
لاہور سے ن لیگ کے متعدد مقامی رہنما آئی پی پی میں شامل
اس موقع پر انہوں نے بشیر میمن سے قومی و صوبائی حلقے کا ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا ہے صوبائی صدر ن لیگ کی یقین دہانی کے بعد انہوں نے ن لیگ کے پلیٹ فارم سے اپنی انتخابی سرگرمیاں شروع کردیں ہیں۔
رسول بخش جاکھرو نے کہا ہے کہ پی پی پی میں عوام اور کارکنان کی کوئی عزت نہیں ہے اس لیے ن لیگ میں شامل ہونےکا اصولی فیصلہ کیا ہے۔