سندھ حکومت نے یوم قائداعظم کی مناسبت سے 25 دسمبر کو سرکاری طور پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
اعلان کے مطابق بروزپیر25 دسمبر کو قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی مناسبت سے تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
اس موقع پر میونسپل کونسلز اور دیگر متعلقہ حکام بھی چھٹی کریں گے۔اس عام تعطیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن نے جاری کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی ورچوئل جلسے میں عمران خان کے خطاب کیلئے مصنوعی ذہانت استعمال ہونے کا انکشاف
اس کے علاوہ 26 دسمبر کو کرسمس ڈے کے موقع پر بھی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ 26 دسمبر کی چھٹی کا اطلاق صرف مسیحی برادری کے ملازمین پر ہوگا۔
غیر ملکیوں کے لیے موبائل فونز پر عائد ٹیکسز میں کمی
اس دن تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر کے ساتھ ساتھ لوکل کونسلز اور اتھارٹیز بھی بند رہیں گی۔
محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈینیشن نے اس سلسلے میں ایک باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
