جے یو آئی اور مسلم لیگ ن کی مذاکراتی کمیٹیوں کی ماڈل ٹائون میں ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان آئندہ انتخابات کیلئے پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اصولی اتفاق کر لیا گیا ہے۔
انڈر19 ایشیا کپ ،پاکستان نے افغانستان کو بھی پچھاڑ دیا
حافظ نصیر احمد نے کہا ہے کہ انتخابی امیدواروں کی حتمی فہرستیں تیار کرنے کے بعد دوبارہ ملاقات پر اتفاق ہوا ہے۔
خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی انتخابی اور سیاسی حوالے سے مل کر چلیں گے۔
دوسری جانب ذیشان ملک کو ن لیگ کا اسسٹنٹ سیکریٹری انفارمیشن مقرر کردیا گیا ہے۔
جعلی ادویات بنا نیوالی فیکٹری پرچھاپہ ،مالک اور5 ملازم گرفتار
مریم اورنگزیب کے مطابق احسن اقبال نے ذیشان ملک کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
ذیشان ملک مریم نواز کے پولیٹکل سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں ،مشکل حالات میں بہترین خدمات کے اعتراف میں ذیشان ملک کوترقی دی گئی۔
