راولپنڈی پولیس نے عادل راجہ کی جائیداد نیلامی کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عادل راجہ کی جائیداد نیلامی کے لیے راولپنڈی کی تھانہ نصیر آباد پولیس نے مقامی عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔
ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد نے مقامی عدالت کو درخواست کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ مقدمہ نمبر 848 کے ملزم کے اثاثہ جات بشمول 2 قیمتی پلاٹ، 2 گاڑیاں اور ایک فلیٹ کی نیلامی کا حکم صادر کیا جائے۔
ملزم اشتہاری ہے، ڈیڑھ سال سے دانستہ طور پر گرفتاری سے بچنے کے لیے بیرون ملک میں روپوش ہے۔
درخواست میں عادل راجہ کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

