اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔
آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کی، سابق وزیراعظم اور شاہ محمود قریشی نے کمرہ عدالت میں حاضری لگائی۔
سائفر کیس، شاہ محمود قریشی نے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
کیس کی سماعت کی کوریج کیلئے ملکی و غیر ملکی میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد اڈیالہ جیل کے باہر موجود رہی تاہم میڈیا نمائندگان کو عدالتی حکم کے باوجود اندر جانے کی اجازت نہ ملی۔
خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 4 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
سائفر کیس: عدالت کا دوبارہ جیل ٹرائل کا فیصلہ، میڈیا اور عوام کو سماعت سننے کی اجازت
یاد رہے کہ وزرات قانون نے 29 نومبر کو آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی اڈیالہ جیل میں سماعت سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ گزشتہ سماعت پر خصوصی عدالت کے جج نے سائفر کیس کی سماعت اوپن کورٹ میں کرنے کا حکم دیتے ہوئے میڈیا نمائندوں کو بھی کوریج کی اجازت دینے کا کہا تھا لیکن اس کے باوجود انہیں کمرہ عدالت میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
