کراچی: صوبہ سندھ میں عید الفطرکی تعطیلات کے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں 15 جون سے 18 جون تک عید کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق 15 جون کو جمعہ سے 18 جون پیر تک تمام سرکاری اور نجی ادارے، بینکس اور تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے۔
