جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی ہے۔
جوڈیشل کونسل کے جاری دونوں شوکاز نوٹسزسپریم کورٹ میں چیلنج کردیے اور استدعا کی ہے کہ میرے خلاف شکایات کو کھلی عدالت میں سنا جائے۔
جسٹس مظاہر نقوی اربوں روپے کی جائیداد کے مالک؟سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر
جسٹس مظاہر نقوی نے درخواست میں وفاق کو بذریعہ وزارت قانون فریق بنایا ہے، جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو دو شو کاز نوٹسز جاری کر رکھے ہیں۔
جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف10 شکایات زیر التوا ہیں، انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ دوسرا شوکاز جاری کرنے سے پہلے سپریم جوڈیشل کونسل پر اعتراضات کا فیصلہ ضروری تھا۔
