آئس لینڈ کے جنوبی علاقے میں چند گھنٹے کے دوران زلزلوں کی شدید لہر کے باعث ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئس لینڈ کے جنوبی علاقے میں رات گئے چند گھنٹے کے دوران 800 کے لگ بھگ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
امریکہ کا جنگی طیارہ گرکر تباہ
انتظامیہ نے آتش فشاں پھٹنے کے خدشے کے پیش نظر ایمر جنسی نافذ کر دی اور قریبی شہر گریندا و یک کو خالی کر لیا۔
آئس لینڈ کی سول پروٹیکشن ایجنسی کے مطابق مسلسل زلزلے آتش فشاں کے پھٹنے کی علامات ہیں جس سے زلزلے کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔
