پاکستان اور انگلینڈ اپنے آخری میچ میں ہفتہ کو کولکتہ میں آمنے سامنے ہونگے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کیخلاف میچ کیلئے حسن علی کی جگہ قومی ٹیم میں شاداب خان کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان سپرلیگ9 کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان
پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس ورلڈکپ کے فائنل 4 مرحلے تک رسائی کیلئے ایک آخری موقع باقی ہے، تاہم ٹاس کی وجہ سے پاکستان سے سیمی فائنل تک رسائی کا موقع چھن جانے کا خدشہ بھی موجود ہے۔
میچ کا ٹاس بہت اہم ہو گا۔ اگر پاکستان ٹاس ہارا اور انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کوترجیح دی تو اس صورت میں پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان عملی طور پر ٹاس کے وقت ہی ختم ہو جائے گا۔
اینجلو میتھیوز کے ٹائم آئوٹ ہونے سے پہلے گرائونڈ میں کیا ہوا؟نئے حقائق منظر عام پر آگئے
دوسری جانب قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ رن اوسط پر ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا افسوس رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں فخر زمان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں امید تھی کہ اچھا آغاز ملا تو جیتیں گے۔
انضمام الحق پی سی بی کیخلاف پھٹ پڑے
انہوں نے کہا کہ امید پر دنیا قائم ہے، ابھی سیمی فائنل سے باہر نہیں ہوئے، اس اسٹیج پر میچ جیتنا ہی بڑی بات ہوگی۔
اوپننگ بیٹر نے مزید کہا کہ انگلینڈ کے خلاف میچ جیتے تو ہمارے اور نیوزی لینڈ کے پوائنٹس برابر ہوں گے، صرف رن اوسط پر باہر ہونے کا افسوس رہے گا۔
اینجلو میتھیوز کے ٹائم آئوٹ ہونے سے پہلے گرائونڈ میں کیا ہوا؟نئے حقائق منظر عام پر آگئے
اگر بھارت کے خلاف نہ کھیل رہے ہوں تو بھارتی کراؤڈ سپورٹ کرتا ہے، بھارت کی پچز زبردست ہیں، یہاں کرکٹ کھیل کر بڑا مزہ آتا ہے۔
انگلینڈ کے خلاف میچ میں محمد رضوان، عبداللہ شفیق، بابراعظم یا افتخار کا دن ہوسکتا ہے، بھارت میں وکٹیں کافی سپورٹنگ ہوتی ہیں۔
