سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو چہرے پر کپڑا اور ہاتھوں میں ہتھکڑی باندھ کر عدالت میں پیش کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فواد چودھری کو پولیس سیکیورٹی میں ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا۔ فواد چودھری نے عدالت سے کہا کہ مجھے میرے وکلاء سے ملنے دیا جائے جس پر ڈیوٹی جج عباس شاہ نے فواد چوہدری کو وکلاء سے ملنے کی اجازت دی۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اسلام آباد سے گرفتار
فواد چودھری سے اہلیہ حبا چوہدری، وکلاء فیصل اور فراز چوہدری نے ملاقات کی۔ وکیل فیصل چوہدری نے کمرۂ عدالت میں اعتراض اٹھایا کہ فواد کے چہرے پر کپڑا کیوں ڈالا گیا؟
اس موقع پر اسلام آباد پولیس نے ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس سے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا 5 روز کا ریمانڈ مانگ لیا۔
چہرے پر کپٹرا ہاتھوں میں ہتھکڑی ، فواد چوہدری عدالت میں پیش کردیا گیا !
ظلم کا نظام !@anwaar_kakar pic.twitter.com/6anjuV0SbP— Hiba Fawad (@HibaFawadPk) November 5, 2023
اس حوالے سے اہلیہ حبا چودھری کا کہنا تھا کہ آج پتہ چلا کہ فواد چودھری پر کیا ایف آئی آر ہے۔ کل فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فواد چودھری کا راستہ ٹھیک نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان سے کہوں گی آپ بتائیں آپ کا راستہ کہاں ہے؟ ہر پارٹی کی جانب فردوس عاشق اعوان کاجھکاؤ ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ فواد چودھری کو گزشتہ روز ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔
