چین کے سابق وزیراعظم اور کمیونسٹ پارٹی کے سینیئر رہنما لی کی چیانگ 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق سابق چینی وزیراعظم گزشتہ روز اچانک ہارٹ اٹیک کا شکار ہوئے۔ ریسکیو کرنے کی تمام تر کوششوں کے باوجود لی کی چیانگ رات 11 بج کر 50 منٹ پر انتقال کرگئے۔
غزہ کا معاملہ، روس اور چین نے امریکی قرارداد کو ویٹو کر دیا
لی کی چیانگ 2013 سے 2023 تک چین کے وزیراعظم رہے۔ لی کی چیانگ نے ایک دہائی تک چین کے وزیر اعظم اور ریاستی کونسل/ کابینہ کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیے۔
رواں سال مارچ میں لی کی چیانگ مستعفی ہوئے جن کی جگہ شنگھائی پارٹی کے سابق سیکرٹری لی کیانگ نے لی۔
