کراچی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی انتخابی اہلیت چیلنج ہوگئی۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کراچی کے حلقہ این اے 243 میں انتخابی کاغذات نامزدگی جمع کرائے تو عبدالوہاب ایڈوکیٹ نے ان کی انتخابی اہلیت چیلنج کردی۔
درخواست گزار عبدالوہاب ایڈوکیٹ نے ریٹرننگ افسر کو دی جانے والی درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ جو شخص اپنی بیٹی کو تسلیم نہیں کرتا اسے الیکشن لڑنے کا حق نہیں ہے۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی قوم کی نمائندگی کا حق عمران خان کو نہیں دیا جاسکتا ہے۔
عبدالوہاب ایڈوکیٹ کی جانب سے درخواست ملنے کے بعد این اے 243 کراچی کے آراو کی جانب سے نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے متعلق عام تاثر ہے کہ وہ آئندہ عام انتخابات 2018 میں پانچ حلقوں سے حصہ لیں گے۔
