انٹر بینک میں ڈالر 78 پیسے مہنگا ہو کر 301 روپے پر بند ہوگیا۔ ایک ماہ میں ڈالر 14 روپے 36 پیسے مہنگا ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 314 روپے برقرار ہے، جبکہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کا فرق 13 روپے ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر نے پہلی مرتبہ 300 کا ہندسہ عبور کیا اورکاروبار کے اختتام پر ڈالر 300 روپے 22 پیسے پر بند ہوا۔
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی
دوسری جانب گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 2 روپے بڑھ کر 314 روپے ہوگیا۔
کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بہتری دیکھنے میں آئی اور 100انڈیکس میں 88پوائنٹس کا اضافہ ہوا،کاروبارکے دوران انڈیکس 47ہزار 839پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔
