خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سی ٹی ڈی کے آپریشن میں دو مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے مقامی پولیس کے ہمراہ پہاڑخیل تھل میں سرچ آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران 2 سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ چند ماہ پہلے سی ٹی ڈی پولیس نے لکی مروت میں تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں آپریشن کیا، سی ٹی ڈی پولیس کے پہنچتے ہی دہشت گردوں نے کئی اطراف سے حملہ کر دیا اور پولیس جوابی فائرنگ سے 6 دہشتگرد مارے گئے تھے۔
