چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ‘کے 4 سال مکمل ہونے پر پاکستان کی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
چار سال پہلے آج ہی کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دو بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے اور بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار کرلیا تھا۔
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے4 برس مکمل ہونے پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا کمپین چلانے والے شخص کو 5 سال قید کی سزا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے پلواما فالس فلیگ آپریشن کے بعد بزدلانہ حملے کی کوشش کی، پاکستان نے جراتمندی سے بھارتی مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔
The daring, resolute & measured response from Pakistan thwarted Indian nefarious designs. Let this day be a reminder that while being a peace-loving nation, Pak AFs are ever ready, not only to defend every inch of motherland, 2/3
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 27, 2023
آئی ایس پی آر نے کہا کہ 27 فروری اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی پر امن قوم ہے، مسلح افواج وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ کسی بھی مہم جوئی کا بھرپورطاقت سے جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 27 فروری 2019 میں پلوامہ حملے کے جھوٹے پروپگینڈے اور کنٹرول لائن پار کرنے کی غلطی پر پاکستان نے بھارت کو “آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ” کی صورت میں کرارا جواب دیا تھا۔
