اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر کے جاری چیکنگ مزید سخت کردی گئی ہے۔
امریکہ، اسلام آباد میں مقیم اپنے سفارتی عملے کو محتاط رہنے کی وارننگ
اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پولیس نے شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے اور ریڈ زون سمیت شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بھی مزید سخت کر دی ہے۔
ترجمان نے اس حوالے سے شہریوں سے کہا ہے کہ دوران سفر اپنے ہمراہ تمام ضروری شناختی دستاویزات رکھیں اور دوران چیکنگ تعاون کریں۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے شہریوں سے یہ درخواست بھی کی ہے کہ کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی کے متعلق فوری طور پر پکار 15 پر اطلاع دیں۔
اسلام آباد: خودکش دھماکہ میں ایک پولیس اہلکار شہید
ترجمان اسلام آباد پولیس نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کیپیٹل پولیس شہر میں قیام امن و امان کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔
