وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اگلے انتخابات کے بعد بھی وزارتِ اعلیٰ مانگ لی۔
ذرائع کے مطابق پرویز الہیٰ مشروط طور پر اسمبلی تحلیل کرنے پر آمادہ ہوئے ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو پہلے خیبر پختون خوا اسمبلی تحلیل کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں ق لیگ کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ کی جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور پرویز الہیٰ کی ملاقات جلد ہونے کا امکان ہے۔
