مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کو ذرہ بھی شرم ہے؟ سیاست کو ایک طرف رکھ کر پاکستانیوں کی طرح جواب دینا چاہیے تھا۔
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ کیا عمران خان اپنے ہی ملک پر کھلم کھلا حملہ کرنے نکلے ہیں؟ عمران خان جیسا متعصب شخص کبھی نہیں دیکھا۔
Do you have a speck of shame ? Instead of putting your petty politics aside & responding like a Pakistani should & must respond, you come out blatantly attacking your own country? God! Never seen a person as small-minded & bigoted as you. Shame! https://t.co/LlFVoKzhLb
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 15, 2022
خیال رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ امپورٹڈوبائیڈن کا بیان حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی ہے۔ کن معلومات کی بنیاد پر امریکی صدر ہماری جوہری صلاحیت کے بارے میں اس غیر ضروری نتیجے پر پہنچے؟
ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے بیان پر میرے دو سوال ہیں۔ کن معلومات کی بنیاد پر امریکی صدر ہماری جوہری صلاحیت کے بارے میں اس غیر ضروری نتیجے پر پہنچے؟
