سابق وفاقی وزیر اور رہنما تحریک انصاف فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اداروں کی کارکردگی پر روزانہ ہی رونا آتا ہے عام آدمی کتنا بے وقعت ہے۔
اپنے آفیشل اکاونٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے فواد حسین نے لکھا کہ بیوروکریسی، عدلیہ اور دیگر اداروں کی ور کنگ سے اندازہ لگائیں کہ 16 اکتوبر کو ملک میں گیارہ سیٹوں پر الیکشن ہے، لاکھوں لوگوں کو پتہ ہی نہیں کہ ووٹ ڈالنے آنا ہے یا الیکشن کمیشن روک دے گا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اس سے پہلے دو دفعہ یہ الیکشن عین وقت پر روک دئیے گئے، بابوؤں نے بیٹھ کر فیصلے کرنے ہیں نہ لوگوں کی پرواہ نہ یہ کہ ان حلقوں میں کروڑوں روپے خرچ ہو چکے ہیں۔
ادھر لگنا یا ادھر کوئی پتا نہیں، اس بے حسی نے سارے نظام کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔
پاکستان میں اداروں کی کارکردگی پر روزانہ ہی رونا آتا ہے عام آدمی کتنا بے وقعت ہے بیوروکریسی، عدلیہ اور دیگر اداروں کی ور کنگ سے اندازہ لگا کیں، 16 اکتوبر کو ملک میں گیارہ سیٹوں پر الیکشن ہے، لاکھوں لوگوں کو پتہ ہی نہیں کہ ووٹ ڈالنے آنا ہے یا الیکشن کمیشن روک دے گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 10, 2022
