لارڈز: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑیوں کو خبردار کیا ہے کہ میچ کے دوران اسمارٹ گھڑیوں کے استعمال سے گریز کریں۔
آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ ٹیم منیجمنٹ کو نوٹس بھجواتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ آئی سی سی کا مؤقف ہے کہ گراؤنڈ میں کمیونی کیشن کے آلات کا استعمال نہیں کیا جاسکتا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق اسد شفیق اور بابر اعظم نے لارڈز ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران اسمارٹ گھڑیاں پہن رکھی تھیں۔ پاکستانی فاسٹ بالر حسن علی نے بھی تصدیق کی ہے کہ آئی سی سی اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اینٹی کرپشن افسران نے پاکستان کے دو کھلاڑیوں کو وارننگ دی ہے۔
