پشاور: وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا پہلے بھی عمران خان کا تھا، آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔
امپورٹڈ حکومت کو کسی صورت مسلط رہنے نہیں دیں گے، عمران خان
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا پارلیمنٹرینز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اجلاس سے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی خطاب کیا جب کہ منعقدہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے جلوس اور اسلام آباد میں منعقد ہونے والے آزادی مارچ پر بھی مشاورت کی گئی۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ فوری طورپر تمام اضلاع اور تحصیل کی سطحوں پرورکرزکنونشن منعقد کئے جائیں۔
انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز 20 مارچ تک اپنے حلقوں میں موجودگی یقینی بنائیں،
اسلام آباد آزادی مارچ کو ایک تاریخی جلسہ بنانے کیلئے ابھی سے تیاریاں شروع کریں۔
7 لوگ قتل کرنا چاہتے ہیں، لیکن بیساکھی کے ساتھ بھی عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، شہباز گل
وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے خان صاحب کی نظریں خیبرپختونخوا کی طرف ہیں، خیبرپختونخوا پہلے بھی عمران خان کا تھا، آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔
ہم نیوز کے مطابق منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر پرویز خٹک نے کہا کہ جب عمران خان آزادی مارچ کی کال دیں گے تو سب نے گھروں سے نکلنا ہے، یہ فیصلے کا وقت ہے کہ ہم نے غلام رہنا ہے یا آزاد و خودمختار۔
سابق وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان اس وقت ملک کی آزادی اور خود مختاری کی جنگ لڑ رہے ہیں، عمران خان پہلے سے زیادہ مقبول اورطاقتور لیڈربن گئے ہیں۔
عمران خان لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے، فواد چودھری
ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے صوبائی صدر پرویز خٹک نے کہا کہ اب پہلے سے زیادہ لوگ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، منتخب نمائندے عوام کو آزادی مارچ کے لیے متحرک کریں۔
