اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان حکومت بچانے کی نہیں بلکہ ملک بچانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ یہ جنگ حق اور باطل کے درمیان ہے، یہ جنگ ایماندار اور کرپٹ کے درمیان ہے۔
عمران خان حکومت بچانے کی نہیں ملک بچانے کی جدوجہد کر رہے ہیں – یہ جنگ حق اور باطل کے درمیان ہے – یہ جنگ ایماندار اور کرپٹ کے درمیان ہے – یہ جنگ آنے والی نسلوں کے لیے ہے – انشاء اللہ وزیراعظم عمران خان کامیاب ہوں گے – پاکستان کامیاب ہو گا – عوام کامیاب ہوں گے –
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 9, 2022
انہوں نے کہا کہ یہ جنگ آنے والی نسلوں کے لیے ہے اور انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان ہی کامیاب ہوں گے، پاکستان کامیاب ہو گا اور عوام کامیاب ہوں گے۔
