پی ایس ایل 7 میں پریزینٹر کے فرائض نبھانے والی آسٹریلوی میزبان ایرن ہالینڈ کو مداح کی جانب سے منفرد انداز میں کی گئی تعریف پسند آگئی۔
ایرن ہالینڈ پی ایس ایل سیون میں جہاں اپنے کام سے مشہور ہوئیں وہیں ان کا منفرد انداز بھی سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہوا ہے۔
ایرن ہالینڈ کو پورے ایونٹ میں پاکستانی لباس اور مشرقی انداز میں دیکھا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر کبھی ان کے شلوار قمیض کےچرچے دیکھے گئے تو کبھی ان کے بھگی میں بیٹھے میزبانی کرنے کا انداز مقبول ہوا۔
گزشتہ روز پی ایس ایل کے پہلے کوالیفائر کے دوران اسٹیڈیم میں ایک مداح کی جانب سے ایرن ہالینڈ کے لیے ایک ڈسپلے کارڈ لہرایا۔ مداح کی جانب سے پوسٹر پر درج پیغام سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
View this post on Instagram
پوسٹر پر ایک پنجابی گانے کے بول درج تھے جس میں ایرن ہالینڈ کو لاہوری لڑکی قرار دیا گیا تھا پوسٹر پر لکھا تھا “ایرن ہالینڈ۔۔۔ لگدی لاہور دی آ۔۔۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مداح کی جانب سے اس پوسٹر کی تصویر پر ایرن ہالینڈ کو ٹیگ کیا گیا۔ایرن ہالینڈ نے جواب میں لکھا۔ آپ سب بہت پیارے لوگ ہیں۔
