وزیر اعظم عمران خان اور وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کو ناکام بنانے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔
ہم بلوچستان کے علاقوں، پنجگور اور نوشکئ میں قائم فوجی کیمپوں پر دہشتگردوں کے حملے پسپا کرنے والےاپنے جری جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پوری قوم اپنی عساکر کی پشت پر متحد اور یکجا کھڑی ہے جو ہمارے حفظ و دفاع کیلئے پیہم عظیم قربانیاں پیش کر رہی ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 3, 2022
انہوں نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے پنجگور اور نوشکی میں دہشت گردی کے حملوں کو ناکام بنایا۔ قوم ہماری سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے جو ہماری حفاظت کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی پنجگوراورنوشکی میں سیکیورٹی فورسزکے کیمپوں پردہشت گردحملوں کی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورکسی بھی قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دے سکتی۔
