حکومت نے سردیاں آتے ہی گیس کی قلت پر قابو پانے کے لیے سی این جی سیکٹر کو دو ماہ کے لیے گیس کی سپلائی بند کر دی۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گھریلو صارفین کو سنگین گیس بحران سے بچانے کے اقدامات کی منظوری دی گئی۔
ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کرنے کی منظوری دی گئی، سی این جی سیکٹر کو 2 ماہ تک کیلئے گیس کی فراہمی بند کی جا سکتی ہے۔
اجلاس میں جنرل انڈسٹری کو بھی 2 ماہ کیلئے گیس کی فراہمی بند کرنے کی تجویز منظور کی گئی ہے۔
کابینہ کی توانائی کمیٹی نے سردیوں میں گھریلو صارفین کو گیس کی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ دسمبر 2021 میں 592 جبکہ جنوری 2022 میں 772 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی قلت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
