یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافےکا نوٹی فکیشن کینسل کر دیا۔
ترجمان یوٹیلٹی ا سٹورز کارپوریشن نے گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں سے متعلق کا اپنے بیان میں کہا ہے کہ گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن کینسل کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گھی اور تیل کی قیمتوں پر مینوفیکچررز کی جانب سے قیمتیں بڑھانے کے بعد نظرثانی کی گئی،عوام کی سہولت کیلئے سبسڈائزڈ گھی اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کو بہترین اشیا کم نرخوں پر مہیا کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔
