سوشل میڈیا کا ’کک آف’ چیلنج پورا کرنے کے لیے ماڈل آمنہ الیاس نے کسی کے منہ پر جوتا مار دیا اور اسے انسٹاگرام پر پوسٹ بھی کر دیا۔
جس کے بعد صارفین کی طرف سے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پاکستانی اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس اکثر و بیشتر اپنے ’بولڈ‘ بیانات اور سماجی مسائل پر گفتگو کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔
لیکن اس بار ان کی ویڈیو نے صارفین کو غصہ دلا دیا، ویڈیو میں اداکارہ ’کک آف‘ چیلنج پورا کرنے کے لیے اپنے سامنے کھڑے ایک شخص کے سر پہ رکھے سیب کو کک مار کر گرانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
View this post on Instagram
اس کوشش کے دوران اداکارہ سیب کو تو نہ گرا سکیں مگر ان کی کک سامنے کھڑے شخص کے چہرے اور سر پر جا لگی۔
صارفین کا کہنا ہے کہ ایسی حرکت کو پوسٹ کرنا بے حسی کی علامت ہے، اگر آمنہ الیاس کی جگہ کوئی مرد اداکار ہوتا تو کیا ہوتا ؟
ویڈیو کے نیچے ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اب جسے آپ نے کک ماری ہے اسے اپنی جگہ دیں اور خود اس کی جگہ بیٹھیں اور پھر بتائیں کے کیسا لگتا ہے۔
انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر ہوتے ہی آمنہ الیاس پر تنقید شروع ہو گئی اور انسٹا صارفین نے نہ صرف ویڈیو بنانے بلکہ ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر بھی اداکارہ و ماڈل پر تنقید کی۔
اداکارہ ایمن خان نے بھی کمنٹ کے ذریعے اس ویڈیو کو سراہا جس پر صارفین نے انہیں بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا کہ یہ کوئی سراہے جانا والا عمل نہیں تھا۔
