مسلم لیگ ن کے رہ نما عطا تارڑ کہتے ہیں کہ نوازشریف کا پہلابلڈ ٹیسٹ نیب نے کروایا یا ہم نے ؟ نیب کی حراست میں نوازشریف کی حالت بگڑی اورنیب حکام نے سروسز اسپتال انتظامیہ سے رابطہ کیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے ٹیسٹ میں پلیٹ لیٹس کاؤنٹ کم آئے، حکومتی ترجمان نوازشریف کی صحت پر روزانہ پریس کانفرنسز کرتے رہے اور ان کی صحت کے معاملے کو پیچید ہ کرکے بیا ن کیاگیا۔برطانیہ میں 4 سے 5 اسپتالوں میں نواز شریف کا علاج چلتا رہا ہے
یہ بھی پڑھیں:نواز شریف برطانیہ میں ہی رہیں گے، ترجمان ن لیگ
عطا تارڑ نے کہا کہ نوازشریف حکومت کیلئے خوف کی علامت بن چکے ہیں،انہیں بیٹےسےتنخواہ نہ لینےپرنکالاگیا،ہو سکتا ہے حکومت آنے والے وقتوں میں ان سے خود رابطہ کرے۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان کاکوئی ذرائع آمدن نہیں ،حکومت مہنگائی ،بے روزگاری اور ملک میں تمام مسائل کی وجہ ہے۔
