برلن: پورشے بھی خلائی دوڑ میں شامل ہو گئی ہے۔ لگژری کار ساز کمپنی نے راکٹ بنانے والی جرمن کمپنی میں 75 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کردی ہے۔
ٹیسلا کا 6 ہزار گاڑیاں واپس منگوانے کا فیصلہ
برطانوی اخبار کے مطابق جرمن کار ساز کمپنی نے بلیو اوریجن اور اسپیس ایکس کا مقابلہ کرنے کے لیے راکٹ ساز کمپنی میں سرمایہ کاری کی ہے۔
جرمن کمپنی ایزار ایرو اسپیس آئندہ سال کے آخر تک اپنا پہلا راکٹ مکمل کر لے گی۔ کمپنی کی جانب سے یہ دعوٰی کیا گیا ہے کہ اس کا راکٹ دوسروں کے مقابلے میں زیادہ سستا اور بہتر ہو گا۔
پورش مینجمنٹ بورڈ کے رکن لوٹز میسکے نے اس حوالے سے کہا ہے کہ نقل و حرکت اور صنعتی ٹیکنالوجی پر توجہ دینے والے سرمایہ کار کی حیثیت سے ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ خلا میں لاگت سے مؤثر اور بہتر رسائی بہت سے صنعت کے شعبوں میں جدت کا باعث بنے گی۔
ایلون مسک کا ٹیسلا کمپنی کی گاڑیاں بِٹ کوائن میں فروخت کرنے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسی کمپنی میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں جو خود کو لانچ کرنے والی گاڑیوں کے معروف یورپی صنعت کار کے طور پر قائم کرنے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہے۔
لوٹزمیسکے کا کہنا ہے کہ وہ راکٹ فرم کی تیز رفتار ترقی کو متاثر کن سمجھتے ہیں۔
ایزار ایرو اسپیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہونے والی فنڈنگ سے اس کے لانچ ، ٹیسٹنگ اور مینوفیکچرنگ انفراسٹرکچر میں بڑے پیمانے پر خود کار راکٹ کی پیداوار اور تجارتی کاموں کے لیے مزید سرمایہ کاری کی اجازت دے گی۔
اب خواتین اسپورٹس گاڑیاں دوڑائیں گی
ترجمان نے کہا کہ خلا دنیا بھر کی بہت سی صنعتوں کے لیے ایک اہم تکنیکی پلیٹ فارم بن جائے گا۔
